قوانین و ضوابط برائے طلبہ

دارالعلوم رحمانیہ کلیان کا تعلیمی و انتظامی دستور

یہ دستور مدرسہ کے نظم و ضبط کو برقرار رکھنے اور طلبہ کی بہترین تربیت کے لیے مرتب کیا گیا ہے۔ تمام طلبہ اور سرپرستوں پر ان قوانین کی پاسداری لازم ہے۔

قواعدِ داخلہ (Admission)

  • داخلہ کے وقت طالب علم کی عمر کم از کم 6 سال ہونی چاہیے۔
  • سرپرست کا ہمراہ ہونا اور آدھار کارڈ کی کاپی جمع کرانا لازمی ہے۔
  • داخلہ فارم مکمل پر کرنا اور داخلہ فیس بروقت ادا کرنا ضروری ہے۔
  • کسی دوسرے مدرسے سے آنے والے طالب علم کے لیے "تصدیق نامہ" (TC) لانا ضروری ہے۔

قواعدِ تعلیم

  • پنج وقتہ نماز باجماعت کی پابندی ہر طالب علم پر لازم ہے۔
  • اسباق میں حاضری 100% ضروری ہے۔ بلا عذر غیر حاضری پر تادیبی کارروائی ہوگی۔
  • مدرسہ کے تعلیمی اوقات صبح 8 بجے سے ظہر تک اور بعد ظہر تا عصر ہوں گے۔
  • سالانہ اور ششماہی امتحانات میں شرکت لازمی ہے۔

قواعدِ قیام (Hostel)

  • ہاسٹل میں موبائل فون، ٹیپ ریکارڈ یا کوئی بھی غیر شرعی چیز رکھنا سخت منع ہے۔
  • رات 10 بجے کے بعد ہاسٹل سے باہر جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔
  • اپنے بستر اور الماری کی صفائی ہر طالب علم کی ذاتی ذمہ داری ہے۔
  • بغیر اجازت کے کسی دوسرے طالب علم کے کمرے میں جانا یا قیام کرنا منع ہے۔

نظم و ضبط (Discipline)

  • مدرسہ کے اساتذہ اور عملے کا ادب و احترام لازم ہے۔
  • غیر شرعی لباس، بال کٹوانا (فیشن) اور داڑھی منڈانا سخت منع ہے اور اخراج کا سبب بن سکتا ہے۔
  • مدرسہ کی املاک (بجلی، پنکھے، دیواریں) کو نقصان پہنچانے پر جرمانہ عائد ہوگا۔
  • کسی بھی قسم کی سیاست یا گروہ بندی میں حصہ لینا منع ہے۔

رخصت کا ضابطہ

ہنگامی ضرورت یا بیماری کے علاوہ چھٹی کی درخواست قبول نہیں کی جائے گی۔ چھٹی کے لیے سرپرست کا فون یا تحریری درخواست ناظم تعلیمات کو پیش کرنا ضروری ہے۔ جمعرات کی دوپہر سے جمعہ کی شام تک ہفتہ وار تعطیل ہوگی۔

نوٹ: شادی بیاہ یا غیر ضروری تقریبات کے لیے چھٹی نہیں دی جائے گی۔